شہدائے پولیس سپورٹس فیسٹیول چارسدہ میں شروع

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے باہمی اشتراک سے شہدائے پولیس سپورٹس فیسٹیول عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگئی ، جس کا باضابطہ افتتاح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد خان نے کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے تعاون سے منعقدہ فیسٹیول میں بیڈمنٹن ، ہاکی ، ایتھلیٹکس، فٹبال سمیت مختلف مقابلے شامل ہیں جس میں ڈسٹرکٹ چارسدہ کے مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں

فیسٹیول چار دن تک جاری رہے گا ، ۔ فیسٹیول میں انڈر 11 کھلاڑیوں کے لئے الگ ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی ایونٹ بیڈمنٹن میں مرد سنگلز، ڈبلز، خواتین سنگلز، ڈبلز، جونیئر اور ویٹرنز ایونٹس کرائے جا رہے ہیں۔ ویٹرنز میں ضلعی محکموں کے اعلی افسران حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹیول چار آگست تک جاری رہے گا۔ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ یوم شہدا پولیس ان جوانوں اور پولیس آفیسرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ملک وقوم کی سربلندی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس سمیت پوری قوم ان عظیم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنا ہنستا بستا خاندان چھوڑ کر امن وامان کی قیام کی خاطر لازاوال قربانی پیش کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ نے کہا کہ کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فیسٹیول کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کا مقصد صوبے بالخصوص چارسدہ میں پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور پولیس شہدا کو یاد رکھنا ہے۔

error: Content is protected !!