ایڈمنسٹریٹر ایم سی سائوتھ ڈاکٹر افشاں سے سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سیدنے کہاہے کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ ماحول اور تفریح کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اورنچلی سطح سے کھیلوں کا فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم کھیل کے میدانوں سے نئے ٹیلنٹ کی دریافت اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر غلام محمد خان کی سربراہی میں مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اصغر بلوچ، سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد کلیم اعوان، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے مشیر قانون غلام عباس جمال ایڈووکیٹ، کراچی سائیکلنگ کے صدر ڈاکٹر نصیرالدین شاہین و دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں اداروں کا کرداربڑا اہم ہوتاہے ہمیں چاہیے کہ اسپورٹس کی سرگرمیوں کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل کریں تا کہ نوجوان نسل کو مثبت ماحول میسّر آسکے اور وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کر سکیں ڈاکٹر افشاں رباب کامزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی سے مختلف کھیلوں میں کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے ڈی ایم سی ساؤتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے اور آئندہ بھی کھیلوں کی ترقی کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرتارہے گا ہم عوام خصوصاً نوجوانوں کو کھیلوں اور تفریح کی بھرپور سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ شہرقائدکے نوجوان منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہوئے اپنا وقت مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں اس موقع پر غلام محمد خان نے ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ کو ان کے عہدے کاچارج سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ ساؤتھ کو کھیلوں کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام اسپورٹس ایسوسی ایشنز ان کے شانہ بشانہ اور اپنا مکمل تعاون فراہم کریں گی

error: Content is protected !!