پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش دورے پر جانے والی افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم طورخم بارڈر کے راستے پشاورپہنچ گئی۔افغان ٹیم کی طور بارڈر پروالہانہ استقبال کیاگیا،جنہیںسخت سیکورٹی میں پشاور کے ایک مقامی ہوٹل منتقل کردیاگیا،مہمان ٹیم آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے بنگلیہ دیش پہنچے گی۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان نے حکومت سنھبالنے کے بعد ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کو سپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورکھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرکررہے ہیں
اس سلسلے میں جمعرات کے روز بنگلہ دیش دورے کیلئے پاکستان کے راستے پرجانیوالی افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم طورخم بارڈر کے راستے پشاور پہنچ گئی۔جہاں پرسیکورٹی فورسز حکام نے افغانستان انڈر 19 /18 رکنی ٹیم کا استقبال کیااورافغان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کوسخت سیکورٹی میں پاک افغان بارڈر طورخم سے یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک مقامی ہوٹل منتقل کردیاگیا،جنہیں پولیس کی سپیشل سیکورٹی فراہم کردی گئی،افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کوآج صبح اسلام آباد پہنچایاجائیگا،جہاں سے وہ براستہ کراچی اور قطربنگلہ دیش پہنچیںگے۔