کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)سیکرٹری کھیل حکومت بلوچستان عمران گچکی نے دینار فٹبال اسٹیڈیم ڈیرہ مراد جمالی میں فٹسال گراونڈ کی جاری تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال اور غیرمعیاری کام کا نوٹس لیتے ہوئے معملہ سیکرٹری C&W کے ساتھ اٹھایا جس پر سیکرٹری تعمیرات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے
واضع رہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی وژن اور دلچسپی سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس میں سپورٹس کمپلیکس اور تحصیل سطع پر فٹسال گراونڈ تعمیر کیے جارہے ہیں، جوکہ کہی ڈسٹرکٹس میں تعمیراتی کام بھی جاری ہے، اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹرز متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز ہے جوکہ کام کی معیار اور رفتار چیک کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو رپورٹ پیش کرتے ہیں جبکہ سیکرٹری کھیل حکومت بلوچستان عمران گچکی خود اس کے نگرانی کررہے ہیں، پروجیکٹ کے تحت نصیرآباد ڈویژن میں دینار فٹبال اسٹیڈیم میں جاری فٹسال گراونڈ کی تعمیراتی کام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،جس کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کھیل حکومت بلوچستان عمران گچکی نے معملہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن کے ساتھ اٹھایا جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر ٹیکنیکل رپورٹ طلب کرلی ہے۔