جلال بابا میموریل ڈویژنل بیڈمنٹن ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) جلال بابا میموریل ڈویژنل بیڈمنٹن ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا باقائدہ افتتاح جلال بابا کے فرزند غلام حبیب نے کیا انکے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود لالہ محمد زمان واحد سراج امان اللہ اعوان اور کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ابتدائی روز کھیلے گئے مقابلوں میں مطیع لالہ اینڈ پارٹنر نے سپر ویٹرینز میں اپنی حریف جوڑی طارق محمود اینڈ پارٹنر کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے ہرایا

جبکہ ویٹرنز میں امان اللہ اعوان اور محمد شاکر نے اپنی حریف جوڑی کو شکست دی اور آرگنائزر عادل بابا اینڈ پارٹنر نے اپنی مد مقابل جوڑی کو دو ای سے شکست دی جبکہ زین اینڈ پارٹنر نے اپنے مد مقابل کو شکست دیکر مینز ویٹرنز اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی

اس موقع پر تحریک پاکستان کے راہنما جلال بابا کے فرزند غلام حبیب نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں تمام تر سہولیات پہنچائی جائیں گی

اس موقع پر جلال بابا کے پوتے و آرگنائزر ٹورنامنٹ عادل بابا نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انک کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے آئندہ آنے والے صوبائی مقابلوں میں کھلاڑیوں کو مدد ملے گی اور یہ ایونٹ بیڈ منٹن کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا

سابق ڈی جی سپورتس طارق محمود نے کہا کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے اور صوبہ بھر میں کھیل کی ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت مختلف کھیلوں کے انڈر اور آءوٹ ڈور میدان تیار کئے جارہے ہیں اور اس سے صوبہ کے پی کے کھیلوں میں واضح برتری کے ساتھ پوزیشن لے رہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند قسم ہے

تعارف: newseditor