پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کی ڈی جی سپورٹس بورڈ کرنل(ر) محمد آصف زمان سے ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )؛ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل محمد آصف زمان(ریٹائرڈ) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے ڈائریکٹر جنرل کو پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹین پن باﺅلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ کھیل دنیا میں 137 ممالک میں کھیلا جا رہا ہے لیکن ملک میں فیڈریشن کے پاس ٹین پن باﺅلنگ کھیلنے کے لئے کوئی بھی باﺅلنگ کورٹ موجود نہیں ہے اور اگر ہمارے پاس انٹرنیشنل سطح کا کورٹ اور سہولیات موجود ہو تو 60 سے 70 ممالک کے کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کے لئے تیار ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن انٹرنیشنل سطح کا ایک ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منصوبہ بندی بنا رہی ہے جس میں شرکت کے لئے 30 ممالک نے تصدیق کر دی ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ اور حکومت کو اس سلسلہ میں پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کو سہولیات فراہم کرنی چاہے جس پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل محمد آصف زمان(ریٹائرڈ) نے پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کو پاکستان سپورٹس بورڈ اورحکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین کرواتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں پاکستان سپورٹس بورڈ بھی ایک جامعہ سپورٹس پالیسی تیار کر رہا اور نیشنل فیڈریشن سے اس سلسلہ میں رائے لی گئی ہے جس پر پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے سپورٹس پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 

error: Content is protected !!