افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنا باعث تشویش ہے، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ ہم افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر پابندی پر کونسل کی اگلی میٹنگ میں بات ہو گی۔واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔احمد اللّٰہ واثق کا کہنا تھا کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔

error: Content is protected !!