سول ڈیفنس آرچری مقابلے گیارہ ستمبرکو حیات ابادمیں منعقدہونگے،سرفراز

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ پشاورآرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سول ڈیفنس آرچری( تیر اندازی)کے مقابلے 11ستمبرکوحیات ابادسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہونگے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آرچری ایسوس ایشن کے سیکرٹری سرفرازخان کے مطابق سول ڈیفنس کے سٹاف اور آفیسر زکے مابین منعقدہ ان مقابلوں میں سول ڈیفنس کے مختلف یونٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔ جبکہ اس موقع پر خواتین کھلاڑیوں کیمابین بھی مقابلے کھیلے جائینگے ،ان مقابلوں کیلئے کوچزسرفرازخان اورنواب خان نے تیاریاں مکمل کرلی ہے۔

error: Content is protected !!