13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ،مسلم کلب چمن نے پاکستان ایئر فورس کو 1-0 گول سے ہرا دیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن نے پاکستان ایئرفورس کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔ گذشتہ شب قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم، ملتان میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی نتیجے کے بغیر برابر رہیں، دوسرے ہاف میں مسلم کلب چمن نے گول کرکے مقابلہ 1-0 گول سے جیت لیا۔ کھیل کے 64 ویں منٹ میں مسلم کلب کے محمد حنیف نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔


پاکستان ایئرفورس کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس وقت لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ایئرفورس کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور مسلم کلب 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ جبکہ پاکستان واپڈا 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، کےآر ایل اور لائلپور کلب بار، بار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ (آج) ہفتہ کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کا مقابلہ پاکستان آرمی سے ہوگا

تعارف: newseditor