کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)آل کوئٹہ انٹرسکولز ہینڈبال چیمپئن شپ کا آغاز،بارہ سے زائد سکولز کے بچوں کے مابین کانٹے دار میچز ہونگے،مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل کھیل دُرابلوچ نے افتتاح کیا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہینڈبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی تعاون سے منعقدہ ساتھ روزہ انٹرسکول ہینڈبال چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹرجنرل کھیل دُرابلوچ نے کیا،کلی شیخال ہائی سکول نے افتتاحی میچ اپنے نام کیا،
اس موقع پر صدر بلوچستان ہینڈبال شیرمحمد ترین،منصور درانی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے،تیسرا انٹرسکولز ہینڈبال چیمپئن شپ سے کھلاڑیوں کے صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا اور آل پاکستان انٹرسکول ہینڈبال ٹورنامنٹ کیلئے ان کھلاڑیوں میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو کھیلایاجائیگا،
مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل کھیل دُرابلوچ نے افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے سکول و کالجز کی سطع پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے،
محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو تراشنے کیلئے سکول و کالجز کی سطع پر بھی کھیلوں کے ایونٹس منعقد کراکر گراس روٹ لیول سے لیکر صوبائی و قومی سطع پر کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،
ہینڈبال کے کھلاڑی صلاحیتوں کے اتبار سے کسی سے کم نہیں ضرورت انہیں موقع فراہم کرنے کی ہے جس کیلئے بلوچستان ہینڈبال ایسوسی ایشن کی کارکردگی قابل تحسین ہے،محکمہ کھیل بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے،
آخر میں مہمان خصوصی ڈی جی کھیل دُرابلوچ کے اعزاز میں صدر ہینڈبال ایسوسی ایشن شیرمحمد ترین نے شیلڈپیش کیااور ٹورنامنٹ میں آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔