ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقا کے ورنن فلینڈر کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔
رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوچز کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈری سہمی پاکستانی ٹیم کو شیر بنانا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے۔
پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین نے کہا کہ میگا ایونٹ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ دونوں کوچز ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
میتھیو ہیڈن کون ہیں؟
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین میتھیو ہیڈن آسٹریلیا کی طرف سے دو ون ڈے ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، انہوں نے 103 ٹیسٹ میچوں میں 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 8 ہزار 625 رنز بنائے۔
انہوں نے 103 ٹیسٹ میچوں میں 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 8 ہزار 625 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کریئر میں30 سنچریز اور 29 نصف سنچریاں بنائیں۔
ون ڈے میں انہوں نے 161 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 43 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 6 ہزار 133 رنز بنائے۔
انہوں نے ون ڈے میں 10 سنچریز اور 36 نصف سنچریز بنائیں۔
میتھیو ہیڈن نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کون ہیں؟
جنوبی افریقی کے فاسٹ بالر ورنن فیلنڈر نے 64 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، جبکہ 30 ون ڈے اور صرف 7 ٹی ٹوئنٹی کھیلیں ہیں، فیلنڈر نے 224 ٹیسٹ وکٹس، 41 ون ڈے وکٹس اور صرف 4 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ورنن فیلنڈر نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کئیریر کا آغاز کیا تھا۔ جبکہ جنوری 2020 میں انگلیڈ کے خلاف آخری میچ کھیل کر کرکٹ کو خیر آباد کہا۔