مردان میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کے درمیان سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

صوبائی محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام مردان میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کے درمیان سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں وہیل چیئر کرکٹ’ گوشے’کرچز’ریس کے مقابلے شامل ہیں یہ مقابلے مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدکئے گئے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز ذاکر اللہ خان نے نگرانی ان کے ہمراہ انٹرنیشنل پلیئر و کوچ زوار نور’ ایاز خان’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابضار محمد اور ریجنل سپورٹس آفیسر نعمت اللہ مروت بھی موجود تھے

یہ مقابلے ایڈاپٹیڈ سپورٹس کے تحت منعقد کرائے جارہے ہیں اور ونر کھلاڑیوں میں نقداور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے گئے گزشتہ روز ہونیوالے کرکٹ میچ میں مردان وائٹ اور مردان گرین کے درمیان میچ ہوا جس میں مردان وائٹ نے ٹاس جیت کربائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا

 

‘مردان گرین کی ٹیم نے چھ اوورز میں 46 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئے عطاء اللہ نے ہیٹ ٹرک کی ان کی جانب سے اسد نے 26 رنز سکور کئے۔

error: Content is protected !!