یوم دفاع پاکستان ہاکی سیریز،کراچی یوتھ ہاکی کلب کی ٹیم گوجرہ پہنچ گئی

یوم دفاع پاکستان ہاکی سیریز میں شرکت کے لئے کراچی یوتھ ہاکی کلب کی 23 رکنی ٹیم وسیم اسلم کی قیادت میں گوجرہ پہنچ گئی، ٹیم کے ساتھ کوچز پینل میں عاصم خان، امتیازالحسن، عرفان طاہر شامل ہیں جبکہ مصطفیٰ جمیل منیجر کی ذمہ داریاں ادا کریں، کراچی کینٹ اسٹیشن پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین نے ٹیم کو الوداع کیا


وائی ایچ سی کی ٹیم پنجاب کے شہر گوجرہ کے انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 15 سے 19 ستمبر تک شیڈول برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جانے والے "عمران اسلم میموریل فلڈ لائٹ یوم دفاع پاکستان ہاکی سیریز” میں شرکت کرے گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ٹوٹل 9 میچز کھیلے جائیں گے،ایونٹ میں وائی ایچ سی سمیت پی اے ایف شور کوٹ بیس، 55 بلوچ رجمنٹ سندھ شوور، کراچی یوتھ ہاکی کلب، 22 بلوچ رجمنٹ شوور، 9 سگنل گوجرانولہ اور 21 سندھ رجمنٹ کھاریاں کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر ائیں گی


وائی ایچ سی کی روانگی سے قبل 23 رکنی اسکوارڈ کا اعلان انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز لئیق احمد اور شجاعت علی پر مشتمل دو رکنی سلیکشن کمیٹی نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں 29 کھلاڑیوں پر مشتمل جاری تربیتی کیمپ کے اختتام پر کیا، اس موقع پر کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، عشائیے میں سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان، پرویز اقبال، تسنیم عثمانی،لئیق لاشاری اور سلمان شیخ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بہترین کھیل پیش کرنے کے حوالے سے ٹپس دیئے۔


کراچی یوتھ ہاکی کلب میں عبداللہ شیخ، عبدالرافع، عالیان سلیم، عبدالرزاق، عارف اللہ خان، ندیم اکرم، ارباز ایاز، حماد ایاز، شہباز حیدر، حارث نصیر، سلطان محمود، وسیم اسلم ( کپتان)، فہیم خان، خضر بن الیاس، شاہ زیب ارباب، وہاب شیخ، عبدالوہاب جونیئر، رضا عباس، میسم عباس، شاہ زیب خان، عبدالرحمان، حسن علی اور محسن نواز شامل ہیں،

error: Content is protected !!