پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپین شپ ملتوی کردی گئی ، چیمپین شپ نیوزی لینڈ ٹیم کے حالیہ دورہ کے پیش نظر سیکورٹی حالات اور کوویڈ صورتحال کے تناظر میں ملتوی کی گئی، پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ کی نئی تواریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے التوا سے متعلق آگاہ کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپین شپ کے التوا کو اعلان کردیا ہے۔ خواتین ہاکی کا یہ ایونٹ صوبہ میں کورونا صورتحال ، پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی معمولات کی بدولت ملتوی کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کی نئی تواریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ایونٹ کے التوا سے متعلق قومی وومن ہاکی چیمپین شپ میں شریک ٹیموں کو آگاہ کردیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی چیمپین شپ 18 ستمبر تا 23 ستمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شیڈول تھی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ایونٹ کے التوا کے مراسلے ارسال کردئے گئے ہیں۔