انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پشاورمیں جاری ٹرائلز کا آخری مرحلہ مکمل، ٹیموں کیلئے حتمی کھلاڑیوں کے نامو ں کا اعلان کردیا گیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پشاورمیں جاری ٹرائلز کا آخری مرحلہ مکمل، ٹیموں کیلئے حتمی کھلاڑیوں کے نامو ں کا اعلان کردیا گیا۔ پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبے کھیلوں کے فروغ کیلئے خیبر پختونخوا سپورٹس ڈایریکٹریٹ نے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے،جسکے تحت صوبے میں جاری انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پشاورمیں جاری ٹرائلز کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا۔فائنل مرحلے میں خواتین کے بیڈمنٹن،اتھلیٹکس،والی بال اور ٹیبل ٹینس ٹیموں کیلئے خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیااسطرح مردوں کے اتھلیٹکس،والی بال،بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس،فٹبال ،ہاکی اورسکواش کی ٹیموں کیلئے بھی کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ہیں۔

اس حوالےسے ڈاییریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ہونےوالے ٹرائلز میں بیڈمنٹن کے کوچزندیم خان،حیات اللہ،بشری اورفاطمہ،ٹیبل تینس کوچز امنہ،کائنات ملک،ابصاعلی,یاسر،اتھلیٹکس کوچز عابدافریدی،زعفران افریدی اورعدنان اسی طرح والی بال کوچ واصف اللہ،ہاکی کوچ برکت،اللہ،فٹبال کوچزشکور خان اورفیصل جاوید اورسکوش کوچزطاہراقبال،وسیم اورمنوزمان نے صاف وشفاف انداز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کی۔اورانہی سلیکٹ مردوخواتین کھلاڑیوں کو پشاورمیں فائنل کیمپ کیلئے طلب کرتے ہعئےانہی کوالیفائڈکوچز کی نگرانی کوچنگ دیکر انہیں مزید پالش کیاگیاجس سےانہیں بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملاہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کےاختتام پرانڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نیشنل انڈر16گیمزکیلئے جن کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا ہے اچھی کارکردگی کارکردگی دکھائیں گےاور جو کھلاڑی ٹیموں سے رہ گئے انکے کھیل میں بھی بہتری آئے گی اورصوبائی مقابلوں میں شاندار پرفارمنس دکھائیں گے،رشیدہ غزنوی نے بتایا کہ نیشنل انڈر16چمپئن شپ28نومبرسے پشاورمیں شروع ہوں گے،امیدہے ہمارے مرد وخواتین کھلاڑی میڈلزجیتیں گے۔اس حوالے سے کیمپ انچارج اورحیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹروسابق انٹرنیشنل اتھلیٹ جعفرشاہ نے بتایا کہ نیشنل مقابلوں کیلئےصوبہ سندھ،بلوچستان،پنجاب اورڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں 27نومبرکوپشاورپہنچیں گے،انہوں نے کہاکہ جنیدخان ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس،یوتھ،اورٹورازم خیبرپختوا،ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک اور خاتون ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کی کاوشوں سے صوبے میں کھیلوں کو صحیح معنوں فروغ ملاہے،ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھا کہ سندھ کے دستے فوکل پرسن ڈائریکٹر سپورٹس شہزاد،بلوچستان،بلوچستان کے فوکل پرسن ڈائریکٹرسپورٹس صنوبرخان،اسلام آباد کےفوکل پرسن رمضان قصوری ہونگے جبکہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے آفیشلز دستے کی سربراہی کرینگے۔مہمان کھلاڑیوں کی ی رہائش وکھانے پینے کی مکمل انتظامات کئےگیے ہیں۔جعفرشاہ نے کہاکہ ان گیمز میں صوبوں سمیت کی محکموں کی ٹیموں کی شرکت سے خیبرپختونخو ابلکہ دوسری صوبائی ٹیموں کے جونئیرزکھلاڑیوں کیلئے ایک اچھے مقابلوں کافضاء فراہم ہوگاانہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ اس اقدام سے خیبرپختونخوامیں نچلی سطح پرکھیلوں کوفروغ ملے گااورنئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے۔

error: Content is protected !!