نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق 23ستمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
پی سی بی کرکٹ مداحوں کے ساتھ مل کر سٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہے اور دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔شائقین کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ سیریز کے لیے لگائی گئی کرسیاں نہیں ہٹائی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 25 فیصد سے تعداد بڑھانے کا فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔پی سی بی ایک دو روز میں سٹیڈیم میں شائقین کے داخلے کا اعلان کر دے گا۔