کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)آل پاکستان رینکنگ بیڈمینٹن ٹورنامنٹ ماحور شہزاد نے جیت لیا،پلوشہ بشیر کی دوسری پوزیشن پر قبضہ،صوبائی وزیرکھیل عبدالخالق ہزارہ نے انعامات تقسیم کیے،تفصیلات کے مطابق پاکستان بیڈمینٹن فیڈریشن اور بلوچستان بیڈمینٹن ایسوسی ایشن نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی تعاون سے کوئٹہ میں پانچ روزہ آل پاکستان بوائز اینڈ گرلز بیڈمینٹن رینکنگ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا،آل پاکستان ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے کھلاڑیوں نے میلا لوٹ لیا،میزبان بلوچستان کے کھلاڑیوں کی انتہاہی ناقص پرفامنس،بیڈمینٹن کی سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کیا،
آل پاکستان رینکنگ بیڈمینٹن چیمپئن شپ گرلز سنگل کا فائنل پاکستان واپڈا کی ماحور شہزادہ اور نیشنل بینک کی پلوشہ بشیر کے مابین کھیلاگیا،جوکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ماحور شہزادہ نے لاسٹ سیٹ 20.21 سے جیت کر پاکستان نمبرون کا اعزاز دوبارہ حاصل کیا،جبکہ گرلز پوزیشن ولڈر میں پلوشہ بشیر نے دوسری پوزیشن حاصل کیا،جبکہ گرلز ڈبل کا فائنل بھی ماحور شہزاد اور غزالہ صدیق نے اپنے نام کیا،بوائز سنگل کے فائنل میں نیشنل بینک کے مراد علی نے مقیت طاہر کو ہرادیا،جبکہ بوائز ڈبل میں اویس زائد اور محمد علی نے راجہ محمد حسنین اور راجہ زولفقار حیدر کو تین سیٹ میں 21.15.11.21.21.19 سے شکست دیدی،بلوچستان کا کوئی پلیئر خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے،
آل پاکستان بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں صوبائی وزیرکھیل بلوچستان عبدالخالق ہزارہ نے بطور مہمان خاص شرکت کی،جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرابلوچ،ڈی جی پاکستان واپڈا،ڈائریکٹر پی ایس بی عمران یوسف،صدر پاکستان بیڈمینٹن فیڈریشن ملک نثاءاحمد شاہوانی سیکرٹری جنرل فیڈریشن،ایسوسی ایشن کے الطاف شاہوانی،عطاءاللہ،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر حیدر لہڑی،بابر یوسفزئی،شیرمحمدترین سردار زاکر ودیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،آل پاکستان بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کوئٹہ میں ملک نثارشاہوانی اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے،آخر میں کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیں۔