سندھ ہاکی ویمنز ونگ نے فرسٹ سی ایم پنجاب فائف اے سائیڈ ویمنز نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے لئے سندھ وائٹ کی 9 رکنی ٹیم کے ساتھ سات رکنی متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف ویمنز ہاکی ونگ کی جنرل منیجر و صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کی ہدایت پر منعقدہ ٹرائل اور سندھ ہاکی لیگ کے بعد چیف سلیکٹر اولمپیئن ناصر علی نے فرسٹ وزیراعلی پنجاب فائف اے سائیڈ نیشنل ویمنز ہاکی لیگ کے لئے سندھ وائٹ کی 9 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، ٹیم کا اعلان سے قبل عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائلز اور کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ فائف اے سائیڈ لیگ میں کراچی، حیدراباد اور میرپور خاص کی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی
چیف سلیکٹر نے ٹیم کا اعلان دونوں ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ممبران محمد نعیم، کشمالہ بتول اور سمیرا نسیم سے مشاورت اور جی ایم ویمنز ہاکی ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا کی توثیق کے بعد کیا، انٹرنیشنل پیلئر محمد نعیم ہیڈ کوچ، کشمالہ بتول کوچ اور سمیرا نسیم منیجر کے فرائض انجام دینگی، اعلان کے مطابق دعا خان (کپتان)، شاہزمہ نسیم کراچی),صائمہ غلام ( کراچی),فاطمہ زہرہ(کراچی) رومیسا خان(کراچی), سحرش صابر( کراچی)، لائبہ اظہر (میرپور خاص) خوشبو خلیل (حیدر اباد) درے نجف(کراچی) شامل ہیں، چیف سلیکٹرز کے مطابق ہما آرمانی، فریحہ خان، علیشہ خلیل، کریمہ بانو، ایس تحریم نوشاد، صالحہ ملک اور مقدس رفیق متبادل کھلاڑیوں میں شامل ہیں،