پیٹر ہینڈزکومب لیسٹر شائر کی جانب سے کائونٹی چیمپئن شپ کھیلیں گے

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر پیٹر ہینڈزکومب کا انگلش کائونٹی لیسٹرشائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت وہ کائونٹی چیمپئن شپ کے پہلے دو ماہ کیلئے لیسٹر شائر کو دستیاب ہونگے ، پیٹر ہینڈزکومب جو ایشز سیریز 2019 کیلئے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے کو حال ہی میں دورہ بھارت کیلئے چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا جہاں انہوں نے 29.00 کی اوسط سے 145 رنز بنائے تھے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی

 

 

 

پیٹرہینڈز کومپ نے خود کو دورہ زمبابوے پر جانے والی آسڑیلیا اے ٹیم سے دستبردار کرلیا ہے اور اب وہ رواں ہفتے شیفیلڈ شیلڈ کا فائنل کھیلنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہو جائینگے جہاں وہ لیسٹر شائر کائونٹی کو جوائن کرینگے، پیٹر شیفیلڈ شیلڈ میں وکٹوریہ کی نمائندگی کرتے ہیں، اس سے قبل پیٹرہینڈزکومب ڈرہم، گلوسٹرشائر، مڈل سیکس اور یورکشائر کیلئے بھی کھیل چکے ہیں، پیٹر مڈل سیکس کیلئے بطور کپتان کھیلے تھے۔

error: Content is protected !!