14واں چیف آف نیول سٹاف گالف کپ میجر سلیم نے جیت لیا

چودھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر گالف کپ کا اعزاز کوئٹہ گالف کلب کے میجر سلیم نے اپنے نام کرلیا، اختتامی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے

تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔
صدر مملکت نے گالف کپ کے کامیاب انعقاد پر مارگلہ گرینز گالف کلب کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
چار روزہ اس ایونٹ میں ملک بھر سے تین سو سے زائد گالفرز نے شرکت کی۔

تعارف: newseditor