پشاور( سپورٹس رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز چارسدہ میں 11 کروڑ کی لاگت سے بچھائی جانیوالی آسٹروٹرف کا افتتاح کردیایہ آسٹروٹرف بیلجئم سے منگوائی گئی ہے اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک، کمشنر پشاور ریاض محسود ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، ہاکی کوچ و انٹرنیشنل پلیئر سید ضیاالرحمان بنوری سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیںوزیراعلی محمود خان نے شاٹ لگا کر آسٹروٹرف کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سات آسٹروٹرف تیار ہیں جبکہ جلد ہی ان کی تعداد پندرہ ہوجائے گی باقی آسٹروٹرف پر کام جاری ہے جبکہ حال ہی میں صوابی بونیر اور ملاکنڈ کے لئے بھی آسٹروٹرف کی منظوری دی ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں پندرہ آسٹروٹرف ہوں گی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کے انعقاد سے پاکستان کے وہ پلیئرز جو انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اپنے لوکل کھلاڑیوں کیساتھ کھیلیں گے جس سے ان کے کھیل میں مزید نکھار آئے گا
ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 151 کھیلوں کی سہولتیں تیار ہوچکی ہیں جبکہ باقی پر کام جاری ہے جو جلد ہی تیار ہوجائیں گی جنہیں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے حوالے کر دیا جائے گا وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ ساڑھے پانچ ارب کا نیا منصوبہ لایا گیا ہے جس سے یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں جس سے بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو بیرون ممالک ٹریننگ دینے کا بھی منصوبہ ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانا اور انہیں انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی انٹرسکولز کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے ڈھائی سو ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جن کا انتخاب میرٹ پر کیا جارہا ہے ان مقابلوں سے بیس ہزار طلباکو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا اور بہترین کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پرفارمنس سینٹر بھجوایا جائے گااس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود نے خیبرپختونخوا ہاکی لیگ میں ملاکنڈ ٹائیگرزکے نئے کٹس کا بھی افتتاح کیا ۔