دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا گیا

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیاہے۔ اسکواڈ کی قیادت بائیں ہاتھ کےٹاپ آرڈر بیٹر سعود شکیل کے سپرد کی گئی ہے۔

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

کپتان سعود شکیل نے رواں سال دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

ان کے علاوہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبداللہ شفیق، ارشد اقبال، زاہد محمود اور حیدر علی کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز نسیم شاہ اور عثمان صلاح الدین بھی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

سلیکٹرز نے کامران غلام، سلمان علی آغا اور محمد حارث کو بھی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔نوجوان وکٹ کیپر بیٹر سلمان خان اور قاسم اکرم بھی دورے کے لیے اعلان کردہ پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپنرز ابرار احمداور احمد صفی عبداللہ کے علاوہ پیسرز عاکف جاوید اور عرفان اللہ شاہ بھی پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں۔

محمد وسیم، چیف سلیکٹر:

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ان دوروں کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے چیلنجز سے روشناس کروانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بینچ کو تقویت بخشنے کے لیے کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ اس اسکواڈ کی اوسط عمر 22 سے کم ہے۔ اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو یا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں یا پھر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔

اسکواڈ:

سعود شکیل (کپتان) (سندھ) (دونوں فارمیٹ)،حیدر علی (نائب کپتان) (ناردرن) (دونوں فارمیٹ)،عباس آفریدی (خیبر پختونخوا) (50 اوورز فارمیٹ)،عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب) (دونوں فارمیٹس)،ابرار احمد (سندھ) (دونوں فارمیٹس)،احمد صفی عبداللہ (سینٹرل پنجاب) (چار روزہ فارمیٹ)،عاکف جاوید (بلوچستان) (50 اوورز فارمیٹ)،ارشد اقبال (خیبر پختونخوا) (دونوں فارمیٹس)،عرفان اللہ شاہ (خیبر پختونخوا) (دونوں فارمیٹس)،کامران غلام (خیبر پختونخوا) (دونوں فارمیٹس)،خرم شہزاد (بلوچستان) (دونوں فارمیٹس)،محمد حارث (خیبر پختونخوا) (وکٹ کیپر) (دونوں فارمیٹس)،نسیم شاہ (سدرن پنجاب) (دونوں فارمیٹس)،عمیر بن یوسف (سندھ) (چار روزہ فارمیٹ)،قاسم اکرم (سینٹرل پنجاب) (دونوں فارمیٹس)،سلمان علی آغا (سدرن پنجاب) (دونوں فارمیٹس)،سلمان خان (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا) (دونوں فارمیٹس)،عثمان صلاح الدین (سدرن پنجاب) (چار روزہ فارمیٹ)،زاہد محمود (سندھ) (دونوں فارمیٹس)

اسپورٹ اسٹاف:

اعجاز احمد (ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر) ، راؤ افتخار (اسسٹنٹ کوچ) ، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ) ، محمد جاوید (ٹرینر) ، فیصل رائے (اینالسٹ) اور حافظ نعیم (فزیو تھراپسٹ)۔

شیڈول:

21 اکتوبر :کینڈی کے لیے روانگی۔
28تا31 اکتوبر: چار روزہ میچ ، کینڈی۔
4تا7 نومبر:دوسرا چار روزہ میچ ، کینڈی۔
10 نومبر:پہلا 50 اوورز کا میچ ، کولمبو۔
12 نومبر:دوسرا 50 اوورز کا میچ ، کولمبو۔
14 نومبر:تیسرا 50 اوورز کا میچ ، کولمبو۔

تعارف: newseditor