عمر شریف کے انتقال پر کرکٹر ز بھی افسردہ

کامیڈین عمر شریف کے انتقال نے قومی کرکٹرز کو بھی افسردہ کردیا ہے، موجودہ و سابق کرکٹرز اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے اپنے افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سے دل شکستہ ہوں، وہ بلاشبہ کامیڈی کے بیتاج بادشاہ تھے ۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے عمر شریف کے انتقال کی خبر پر ایک شعر لکھا۔
ستم ظریفی ذرا تو دیکھو
ہنسانے والا رلا کے اٹھا
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ عمر شریف کا حسِ مزاح کمال تھا جسے بھلائے نہیں بھولا جاسکے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ ختم ہو گئے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عمر شریف اب ہم میں نہیں رہے، میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ عمر شریف نے اپنی زندگی میں اتنی خوشی اور ہنسی پھیلائی ہے کہ انہیں ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا۔

تعارف: newseditor