محمد حفیظ ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو گئے

 قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق  محمد حفیظ ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو گئے اور وہ کل سے ہلکی پھلکی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  محمد حفیظ ٹریننگ کے بعد اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گے جس کے بعد  فٹنس کو سامنے رکھتے ہوئے ہی وہ سینٹرل پنجاب کو دستیابی سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا راولپنڈی میں پہلا راؤنڈ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ ٹورنامنٹ کو دوسرامرحلہ لاہور میں  6 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

خیال رہےکہ محمد حفیظ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔

تعارف: newseditor