خیبرپختونخواگرلزانٹرکالجزچک بال ٹورنامنٹ گرلزکالج نحقی نے جیت لی

پشاور ( سپورٹس رپورٹر)صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختونخواگرلزانٹرکالجزچک بال ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا،گورنمنٹ گرلزکالجنحقی نے جیت کرکارنامہ انجام دیا،گورنمنٹ سٹی کالج گلبہارنے دوسری جبکہ گرلزڈگری کا لج شیخ ملتون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمانان خصوصی صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے صدرمحمداقبال اورسیکرٹری عبدالرشیدانورنے نمایاں پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں کوٹرافیاں دیں ،عبدالولی خان یونیورسٹی میں منعقدہ خیبرپختونخو اگرلز انٹرکالجزچک بال ٹورنامنٹ۔میں پشاور،نوشہرہ ،صوابی ،مردان ودیگراضلاع سے گرلزکالجزکی طالبات نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ نحقی گرلزکالج کی طالبات نیشاندارپرفارمنس کامظاہرہ کرکے فاتح ہونیکااعزاز حاصل کیا۔خیبرپختونخواکی باصلاحیت خاتون کھلاڑی رعنا نوازنے جاندارکھیل پیش کیا۔گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہارنے دوسری اورگورنمنٹ گرلزکالج شیخ ملتون مردان کی طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئیگرلزنحقی کالج کی ڈائریکٹرسپورٹس سعدیہ نے کہاکہ اللہ کے فضل سے نحقی کالج میں کر کٹ ،والی بال،باسکٹ بال،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن ودیگرکھیلوں کے کھلاڑی موجودہیں۔رعناایک بہترین کھلاڑی ہیں،ان میں وہ تمام صلاحتیں موجودہیں جوایک بہترین کھلاڑی میں ہونی چاہیئے،انہیں حکومتی سرپرستی کی اشدضرورت ہیاگرانکی حوصلہ آفزائی کی گئی توانشا اللہ قومی وبین الاقوامی سطح پرصوبیوپاکستان کانام روشن کرسکیں گی۔

error: Content is protected !!