چودھویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواہ کی ٹیم روانہ

کوئٹہ میں کھیلے جانیوالے نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے خیبر پختونخواہ کی ٹیم گذشتہ روز بس کے ذریعے روانہ ہوگئی ‘ ٹیم کیساتھ مینجر کے طور پرشاہ فیصل جارہے ہیں جو کہ کراٹے کے کوچ بھی ہیں. کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز بھی پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.کے پی کراٹے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان نے خیبر پختونخواہ کی ٹیم کے ٹرائلز کی نگرانی کی جنہوں نے نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کیلئے اٹھائیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو کہ چھ اکتوبر سے دس اکتوبر تک جاری رہیگا کوئٹہ میں ہونیوالے اس چیمپئن شپ کیلئے شاہ فیصل خان مینجر جبکہ کوچ کامران علی عمل گل اور فیمیل کوچ نازیہ بھی نگرانی میں ٹیم روانہ ہوگئی جسے کے پی کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان نے رخصت کیا .

تعارف: newseditor