13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا مرحلہ 9 نومبر سے پشاور میں کھیلا جائے گا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد نوید اکرم کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے لیگ کا دوسرے اور تیسرے مرحلے کو شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے 6 نومبر تک میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں جبکہ تیسرا مرحلہ 9 نومبر سے 27 نومبر تک طہماس فٹ بال سٹیڈیم، پشاور میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل لیگ کا پہلا مرحلہ ملتان میں 14 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا گیا تھا اور وہاں پر 39 میچز کھیلےگئےتھے جبکہ لیگ کے کل 132 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں ایک کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، ، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں
 

تعارف: newseditor