صوبائی حکومت کے زیراہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بینک آف خیبرنیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا آغاز رنگا رنگ تقریب اور آتش بازی سے ہوگیا
لیگ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے باقاعدہ طور پر لیگ کا افتتاح کیا
اس موقع پرسپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ہاکی لیگ کا انعقاد ہاکی کے کھیل کو دوبارہ مقام دلانے کے لئے صوبائی حکومت کا انتہائی خوش آئند قدم ہے اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کا کھیل اس وقت زبوں حالی کا شکار ہے اور اس کو اوپر لانے کے لئے گراس روٹ لیول اور سکول کالجز کی سطح پر ٹورنامنٹس کے انعقاد کیا جائے تاکہ ہاکی کے کھیل کو بھی فروغ مل سکے۔
ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر یوتھ سلیم جان ، ڈی ایس او تحسین اللہ خان ، ایڈمنسٹریٹر پشائور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، ایڈمنسٹریٹرحیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سعید خان ، صدر سیدظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اللہ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری سید ضیا الرحمان بنوری ، سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ، فرنچائز اونرز وجہیہ الحسن ، ساجد خان ، شہزاد قیصر ، عمیر جمال ، مشفق پراچہ ، بلال مروت، سہیل پراچہ اور دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا سجاد خان نے ہاکی لیگ کا پرومو پیش کیا
ہاکی لیگ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان میں پشاور فالکن ، بنوں پینتھرز ، ڈی آئی خان سٹائلنز ، مردان بیئرز ملاکنڈ ٹائیگرز ، ہزارہ واریئرز،ٹرائبل لائنز اور کوہاٹ ایگلز شامل ہیں،
ان ٹیموں میں پاکستان کے قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں ، اولمپئن رحیم خان نے کھلاڑیوں سے حلف لیا ،