سندھ انڈر 17 ہاکی ٹیم کا ساحل سمندر پر تربیتی سیشن

نومبر میں شیڈول بین الصوبائی انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سندھ انڈر 17 کی ٹیم کل (اتوار) کراچی ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ ہوگی، روانگی سے قبل کھلاڑیوں کے لئے ساحل سمندر پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلی سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے کھیل ارباب لطف کی کیمپ کیمپ کے کنوینئر اولمپیئن ناصر علی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن حیدر حسین کو کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و ایس ایس بی سلیکشن کمیٹی کے رکن حیدر حسین کو کھلاڑیوں کا سفر کے دوران خیال رکھنے خاص کر کھانے پینے کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، ارباب لطف اللہ نے کہا کہ صوبائی سطح پر ایک مکمل تربیتی کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس لیول کو بہتر کرنے کے ساتھ انہیں تحفظ کا احساس دلانا ہے، امید ہے بین الصوبائی انڈر 17 ٹورنامنٹ میں کھلاڑی اچھے نتائج دیں گے،


کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری تربیتی کیمپ کے اخری روز کے ایچ اے نے پرانی یادیں تازہ کرکے کھلاڑیوں کو خوش گوار حیرت میں ڈال دیا، بین الصوبائی انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز انڈر 16 ٹیم کے لئے محکمہ کھیل کے سلیکشن کمیٹی کے کنوینئر اور کیمپ انچارج اولمپیئن ناصر علی کی زیرنگرانی کیمپ میں شریک 35 کھلاڑیوں نے ساحل سمندر پر منعقدہ تربیتی سیشن میں بھر پور شرکت کی، کھلاڑیوں نے فزیکلی ایکسرسائز کے ذریعے اپنے فٹنس لیول کو بہتر کرنے پر توجہ دی، کھلاڑیوں نے کے ایچ اے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلے ماحول میں تربیتی سیشن کا انعقاد خوش آئند ہے، کیمپ میں ہمارا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے، کیمپ کا معیار کسی بھی طرح کسی نیشنل کیمپ سے کم نہیں ہے، لاہور میں شیڈول ٹورنامنٹ میں مایوس نہیں کریں گے، کھلاڑیوں نے ویزاعلی سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے کھیل ارباب لطف اللہ اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی کی جانب سے سندھ کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 17 کی سطح پر ایک مکمل تربیتی کیمپ لگانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اولمپیئن ناصر علی نے کہا کہ ساحل پر سیشن کا مقصد کھلاڑیوں کو کھلے ماحول میں لانا اور ان کے فٹنس کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے، کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کمزوریوں پر بھر پور توجہ دی گئی ہے۔تربیتی کیمپ کے اختتام پر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سندھ انڈر 17 کی ٹیم آج شام(اتوار) کراچی ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ ہو جائے گی

error: Content is protected !!