46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ،حارث اور ندیم کے سنچری بریک

کراچی میں جاری 46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے چھٹے روز حارث طاہر اور ندیم گل نے سنچری بریکس کھیلے۔ محمد اعجاز نے ایک میچ جیت کر گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں۔ 

بدھ کو ہونے والے میچز میں ندیم گل نے عبدالجاوید کو 2-4 سے شکست دیدی، اس میچ کے چوتھے فریم میں ندیم نے سنچری بریک بھی کھیلا۔

ایک اور میچ میں حارث طاہر نے 110 کی بریک کھیلتے ہوئے سلطان محمد کو 0-4 سے شکست دی اور اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

محمد اعجاز نے شیخ محمد مزمل کو 0-4 سے ہراکر گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

اسجد اقبال نے بھی اپنا میچ جیت لیا جبکہ ذوالفقار قادر نے حمزہ الیاس کو شکست دی۔

تعارف: newseditor