ناردرن نے دلچسپ مقابلے میں ٹیبل ٹاپر سنٹرل پنجاب کو ہرادیا

سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو میچ جیتنے کے لئیے 195 رنز کاہدف دیا تھا جو اس نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا
ناردرن کاہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا پہلے بیٹر ناصر نواز10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے علی عمران اور حیدر علی نے تیز رنز کرنے کی کوشش کی علی عمران 55 اور حیدر علی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کپتان عمرامین نے 13 اور مبصر خان نے 22 رنز بنائے عامر جمال اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نزیرنے ناردرن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا دونوں بیٹرز بلترتیب 27 اور 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے
سنٹرل پنجاب کے حسین طلعت اور قاسم اکرم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی اوپپنگ جوڑی احمد شہزاد اور محمد اخلاق نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز جوڑے احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے محمد اخلاق نے 41 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 61 رنز بنائے حسین طلعت 11, شعیب ملک 19 اور فہیم اشرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
سیف بدر 8 اور محمد فیضان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
سنٹرل پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے
عامر جمال نے تین ، سہیل تنویر اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

تعارف: newseditor