نیشنل ٹی ٹونٹی : سدرن پنجاب نے خیبر پختونخواہ کو 11 رنز سے ہرا دیا

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کے اہم میچ میں پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود اے ٹی ایف سدرن پنجاب نے خیبر پختونخواہ کو 11 رنز سے ہرا دیا.خیبر پختونخواہ نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو بیٹنگ کرنے دعوت دی توسدرن پنجاب نے پانچ وکٹوں پر 193 رنز بنائے.

جواب میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم 6 وکٹوں پر 182 رنز بنا سکی.194 رنز کے تعاقب میں خیبر پختونخواہ کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنرز محمد حارث اورعامر عظمت چھ چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے. کامران غلام اور نبی گل نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی کامران غلام نے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ نبی گل نے 54 کی شاندار اننگز 31 گیندوں پر کھیلی جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے صاحبزادہ فرحان نے تین رنز بنائے آصف آفریدی نے دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے 21گیندوں پر 33 رنز ایک چوکے اور تین چھکوں کی مددسے بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹر نیاز خان نے 11رنز بنائے خیبر پختونخواہ نے 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے سدرن پنجاب کی جانب سےمحمد الیاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا


اس سے قبل سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے اوپنر طیب طاہر نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے نیشنل ٹی ٹونٹی میں تیسری نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 78 رنز 48 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائے شیرون سراج نے 18, سلمان علی آغا نے 16 اعظم خا ن نے 25اور عامر یامین نے 24 رنز بنائے معین الدین اور یوسف بابر نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے بلترتیب 8 اور14رنز بنائے خیبر پختونخواہ کی جانب سے عمران خان سنئیر اور نیاز خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

تعارف: newseditor