ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،جیتنے والی ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالرز ملینگے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے، رنرز اپ 8 لاکھ جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں چار چار لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔

ٹیموں کے گروپ میچز جیتنے کی رقم علیحدہ ہوگی، اگر پاکستانی ٹیم گروپ سے ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ جیتی ہے تو وہ بتیس کروڑ روپے کمالے گی۔

سترہ اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرائز منی کا اعلان کردیا فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر، یعنی ستائیس کروڑ سے زائد کی رقم ملے گی۔

رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز، یعنی 13 کروڑ 66 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو چار چار لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ سپر 12 میں ناک آؤٹ ہونے والی ٹیمیں 70، 70 ہزار ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔

پہلے راؤنڈ میں ہر میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔

یوں مجموعی طور پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

اگر سپر 12 کے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے کوئی ٹیم ورلڈکپ جیتتی ہے تو اس کے اکاؤنٹ میں پاکستانی کرنسی کے مطابق 32 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہوجائے گی۔

error: Content is protected !!