انٹر کالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے سرسید یونیورسٹی میں شروع ہوگا

سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے سرسید یونیورسٹی میں منعقد ہوگا، دو روزہ ٹورنامنٹ میں 30 کالجز کی ٹیمیں شرکت کرینگی ، ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کرنے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کنوینئیر اسپورٹس قاضی نصر کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے

ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار وائس چیئرمین ہونگے، جاوید اقبال کو آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ، طارق خان اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے ، نصرت حسین ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، سید عظمت پاشا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائینگے ، گرلز کے ایونٹ کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رفعت جہاں کو بنایا گیا ہے جبکہ حمیرا صدیقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگی. آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اور مینیجرز میٹنگ 11 اکتوبر بروز پیر سپہر تین بجے سرسید یونیورسٹی میں ہوگی۔

تعارف: newseditor