برازیل کے ڈینی الویز ریٹائر

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار دلبرداشتہ ہو گئے جبکہ ساتھی فٹبالر ڈینی الویز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹی ککس پر 4 کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دی تھی۔کروشیا سے شکست کے بعد نیمار سمیت برازیل کے متعدد کھلاڑیوں کو گرائونڈ میں ہی روتے دیکھا گیا اور کروشیا کے کھلاڑیوں کو بھی برازیلین کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے دیکھا گیا۔

 

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلبرداشتہ نیمار کا کہنا تھا انہیں نہیں معلوم کہ آیا وہ دوبارہ برازیل کی قومی ٹیم کے لیے کھیل سکیں گے یا نہیں، ابھی جو صورتحال ہے اس پر بات نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اچھا نہیں ہو گا لیکن ابھی کسی چیز کی گارنٹی نہیں دے سکتا، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔نیمار کا کہنا تھا مجھے اس حوالے سے سوچ بچار کے لیے وقت چاہیے، میں برازیل کی قومی ٹیم کی طرح سے کھیلنے کے دروازے بند نہیں کروں گا لیکن 100 فیصد یقین کے ساتھ کچھ کہہ بھی نہیں سکتا کہ دوبار کھیلوں گا۔دوسری جانب برازیل کے فٹبالر ڈینی الویز نے کروشیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب صرف کلب فٹبال پر توجہ دیں گے۔

error: Content is protected !!