کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)نیشنل کراٹے چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی،صوبائی وزیرکھیل عبدالخالق ہزارہ نے انعامات تقسیم کیے،تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی تعاون اور پاکستان کراٹے فیڈریشن و بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوئٹہ میں منعقدہ سہ روزہ نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2021 کامیابی سے اختتام پزیر ہوگئی،پاکستان واپڈا نے پہلی،پاکستان آرمی نے دوسری اور بلوچستان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،کوئٹہ پی ایس بی جمنازیم میں منعقدہ نیشنل کراٹے چیمپئن کی رنگارنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل و اومور نوجوانان عبدالخالق تھے،جہنوں نے کامیاب کھلاڑیوں و آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر،ڈائریکٹر پی ایس بی عمران یوسف،چیئرمین بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن نصیب اللہ، سیکرٹری بابر یوسفزئی،صدر بیس بال فیڈریشن حیدر لہڑی،سیکرٹری ہینڈبال شیرمحمدترین،ہیڈکوچ پاکستان کراٹے فیڈریشن شاہ محمدشان،آغامحمدمینگل،غلام علی ہزارہ،میجرمحمدسلیم ودیگر بھی موجود تھے،ایونٹ میں پاکستان آرمی،پاکستان واپڈا،ایچ ای سی،پاکستان پولیس،پنجاب،سندھ،اسلام آباد،خیبرپختونخوا اور میزبان بلوچستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،جن کے مابین تین روز کانٹے دار مقابلے ہوئے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے بدولت تیسری پوزیشن پر قبضہ،جبکہ پاکستان واپڈا نے پہلی پوزیشن اور پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے بھی دوسری پوزیشن کیلئے سخت منحت کی اور ٹائٹل اپنے نام کرلی
مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ مہمان کھلاڑیوں کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتاہوں امید ہے،مہمان کھلاڑیوں نے یہاں ایک اچھے ماحول میں کھیل کو خوب انجوائی کیاہوگا،بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،جسکا واضع ثبوت صوبے کے تمام 33ڈسٹرکٹس میں سپورٹس کمپلیکس اور میونسپل کمیٹیوں میں فٹسال گراونڈز کی تعمیر ہے جس پر کہی ڈسٹرکٹس میں کام جاری ہے
اس کے علاوہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئٹہ میں پانچ کھیلوں کا نیشنل گیمز اور آل پاکستان ایونٹس کا انعقاد کیا جوکہ کویڈ19کے بعد سب سے زیادہ ایونٹس ہے،محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے تمام کھیلوں کو ترجہی بنیادوں پر فروغ دے رہاہے یہ سلسلہ 34ویں نیشنل گیمز کا کوئٹہ میں کامیاب انعقاد ممکن بنانا اور اپنے کھلاڑیوں کو تیار کرناہے تاکہ وہ نیشنل گیمز میں بلوچستان کیلئے میڈل جیت سکے۔آخر میں صوبائی وزیرکھیل عبدالخالق ہزارہ کے اعزاز میں سیکرٹری جنرل بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن بابر یوسفزئی اور چیئرمین پی کے اے محمد جہانگیر نے شیلڈ پیش کرکے ایونٹ میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔