ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔پاکستان ٹیم نے دوسرا ٹریننگ سیشن لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ میں کیا۔

کھلاڑیوں نے ابتدائی وارم اپ کے بعد گراؤنڈ کے چکر بھی لگائے اور پھر 40 منٹ طویل فیلڈنگ سیشن ہوا، جس میں کھلاڑیوں نے مختلف گروپس بناکر حصہ لیا۔

سینئر کرکٹرز شعیب ملک اور محمد حفیظ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیے۔

فیلڈنگ سیشن کے بعد بیٹنگ آرڈر کے مطابق ٹیم بیٹرز نے جم کر پریکٹس کی، بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے بولرز کے ساتھ انفرادی طور پر کام کیا۔

قومی اسکواڈ منگل کو بھی ایل سی سی گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا، 14 اکتوبر کو سیناریو میچ ہو گا۔ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جائے گا۔

تعارف: newseditor