پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ تھروبال کوچنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ تھروبال کوچنگ کورس گذشتہ روز منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمن میڈیکیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ ظفر ریاض باری تھے۔

جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کے چیئرمین سعید آرائیں، سندھ ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر مسعود اختر، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں بھی موجود تھے۔

کورس میں ملک بھر سے 50 کوچز اور سکول ٹیچرز حصہ لیا۔مس ام لیلی نے فزیکل فٹنس، فوٹور اور اسٹرینتھ پر فزیکلی لیکچر دیا اور مقبول آرائیں نے تھروبال کے رولز اور ریگولیشن پر فزیکلی لیکچر دیا گیا اورپریکٹس میچز کے دوران ٹیکنیکل تربیت بھی دی گئی

تعارف: newseditor