آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزکی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب

 

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں

تقریب کا انعقاد کیا جس میں پرائم منسٹر الیون نے بھی شرکت کی۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکت کی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی، اس دوران البانیز نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہترین ہے، پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا۔

قومی ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بدھ کے روز سے کینبرا میں کھیلا جائے گا

جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کا میچ ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے جو 1951 سے کھیلا جارہا ہے اور انہیں یہ میچ کھیلنے کی بہت خوشی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ پرائم منسٹر الیون ایک سخت حریف ہے اور پاکستان ٹیم نا صرف اس میچ کے لیے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے بھی تیار اور پرجوش ہے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!