خیبرپختونخوا ڈائریکٹر آف سپورٹس کی جانب سے ہاکی لیگ کے دومیچز17اور 18 اکتوبر کو مردان اسپورٹس کمپلیکس ہاکی گراونڈ میں منعقد کیے گئے تھے۔ مگر خراب اسٹروٹرف کی وجہ سے انتظامیہ کو دونوں میچز منسوخ کر نے پڑے۔
اس غیر معیاری اور ناقص اسٹروٹرف جس کی حالت ناگفتہ بہ ہے، عوام کے ٹیکس کی 6 کڑور 76 لاکھ کی کثیر رقم خرچ ہوئی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ” کیا اسٹروٹرف غیر معیاری لگایا گیا یا انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی سے پانی کی عدم فراہمی اور نا اہل عملے کی تعیناتی کے سبب خراب ہوا؟ "
نوٹ: ہاکی لیگ کے میچ کھیلوں کے نجی چینل(جیو سوپر) پر نشر کرنے کےلئے دس دن کی 95 لاکھ کی کثیر رقم ادا کی گئی۔