نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی کو پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ، محمد عامر اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے بعد نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر وطن واپس آ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر پاک انگلینڈ سیریز میچز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ 2 سینئر کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد روحیل نذیر کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے ۔

error: Content is protected !!