ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو  17 رنز سے شکست دے دی۔ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو فیلڈنگ کرنے کا موقع دیا۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، اسکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ میتھیوکراس  نے 45 اور جارج منسے نے 15 رنز بنائے، پاپوانیوگنی کی جانب سے  کابوا موریا نے 31 رنزدے کر 4  وکٹیں حاصل کیں۔

166 رنز کے تعاقب میں پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نورمن وانوا47 اور سیز باؤ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔اس کے علاوہ کپتان اسدوالا اور کپلن دوریگا نے 18،18 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں کھیلا جارہا ہے۔ گزشتہ روز کھیلےگئے میچز میں  آئر لینڈ نے نیدر لینڈز  اور سری لنکا نے نمیبیاکو شکست دی تھی۔

تعارف: newseditor