پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ،کراچی یونائیٹڈ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 0-1 سے ہرا دیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا ہے۔ میچ کے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی راجہ اشتیاق احمد، پی ایف ایف کے ڈائریکٹرمقابلہ جات ارشد عمر ضیا، پی ایس او ٹو صدر پی ایف ایف سید شرافت حسین بخاری، کوآرڈینیٹر تیمور کیانی اور چیئرمین گراونڈ کمیٹی خرم فاروقی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کراچی یونائیٹڈ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔پہلے ہاف کے 41 ویں منٹ میں کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے محب اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔

error: Content is protected !!