قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنی سو فیصد سے کارکردگی سے ٹی ٹوٸنٹی ورلڈ کپ میں جیت میں اہم کردار ادا کریں ،رومان رٸیس

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر)  ذاکر کھتری میموریل  ٹوٸینٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی آٸ بی اسپورٹس اور جناح اسپورٹس نے اپنے میچزجیت لئے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلکس گراٶنڈ پرکھیلے گئے پہلے میچ پی آٸ بی اسٹار نے تارا اسپورٹس   کو انتہاٸ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے می 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔  قبل ازیں مہمان خصوصی نیشنل T-20 میں ہیٹرک کرنے والے انٹر نیشنل کرکٹر رومان رٸیس سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا  اس موقع پر ذاکر بابو(مرحوم) کے بھاٸ صادق کھتری، آرگناٸزر فیصل کھتری، شاہد تاٶ، صدیق پٹنی، نعیم کھتری اور میذیا کے نماٸندگان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی رومان رٸیس نے اپنے  خطاب میں سب سے پہلے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر آرگناٸیزر کو مبارک باد پیش اور کہا کہ اس طرح کے مزید ایونٹ منعقد ہونے ضروی ہیں۔ رومان نے قومی کرکٹ ٹیم کےلیٸے  ٹوٸنٹی ورلڈ کپ میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کپتان بابر اعظم بہرین فارم اور قومی ٹیم ان کی کپتانی میں اچھا پرفارم کررہی ہے اب یہ منتخب کھلاڑیوں کی ذمداری ہے کہ اپنی سو فیصد کارکردگی سے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں، قومی فاسٹ بولر نے بتایا کہ دوبٸ پاکستانی ٹیم سیکنڈ ہوم جسکا فاٸدہ ضرور ہوگا ۔ اس موقع بچوں نے مہمان خصوصی رومان رٸیس کی آمد پر پھولوں کے گل دستے پیش کر کے خوش آمدیدو کہا۔ تارا اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور معقررہ 20 اورز نے میں8 وکٹوں کے نقصان پر149 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پرسجایا ۔۔ .محمد ایوب نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے46 رنز بناۓ، فیضان نے 24 رنز میں3 چوکے اور ایک چھکا لگایا

اسد شوبی نے 23 رنز میں3 چوکے رسید کٸے جبکہ علی تارا نے 22 رنز میں 3 چولے اور ایک چھکا لگایا فرقان نے33 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔۔ جوابی بیٹنگ میں پی آٸ بی اسٹار کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 8 وکٹوں پر 150 رنز کا ہدف ١یک اوور قبل حصل کرلیا۔ لیاق نے3 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 23، عبدل نے 21 اور سفیان نے 18 قیمتی رنز میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ اکبر علی اور ناصر ڈی ایس نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ینگ فاٸیٹر کراٶنڈ پر دوسرے میچ میں جناح اسپورٹس نے اعصابی شکن مقابلے میں حریف الیون اے لاٸنز کو وکٹوں سے مات دے دی ۔ الیون اے لاٸنز کی16 اوورز میں 99 رنز پر ڈھیر ہوگٸ۔رضوان نے 23.بلال واڈا نے 22 اور محسن واڈا نے 21 رنز بناۓ۔ میڈیم پسر محمد ربی اور لیفٹ آرم اسپنر نعیم جوبت نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوۓ باالترتیب 20 اور30 رنز کے عوض 4-4 کھلاژیوں کو میدان بدر کیا جبکہ ایم نعیم نے2 وکٹیں سمیٹیں۔ جواب میں جناح اںپورٹس نے 100رنز کا ہدف 8 وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔ محمد اصغر نے29، اور ایم شاہد ساغر نے 18 رنز بناۓ ۔ رضوان واڈا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوۓ 21 رنز کے عوض4 وکٹیں حاصل کیں اور ایم علیم نے 2 وکٹیں لیں۔

تعارف: newseditor