سکس اے سائیڈ فٹ سال ٹورنامنٹ ڈوڈہ ایف سی کے نام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس اینڈ ایجوکیشنل ٹیکنالوجیز کے زیراہتمام کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسپورٹس کمپلیکس میں سکس اے سائیڈ فٹ سال بوائزٹورنامنٹ کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی سیف اللہ بلیدی لیگل ایڈوائزر مارکیٹنگ ایگرکلچرز ڈپارٹمنٹ نے کیا، ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا،

لیگ گروپ میچوں ریڈ آرمی، گلشن سوکر، انس الیون اور ڈوڈہ ایف بہترین کھیل پیش کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی پہلا سیمی فائنل ریڈ آرمی اور گلشن سوکر کے درمیان کھیلا گیا جسے گلشن سوکر نے جیت لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈوڈہ ایف سی نے انیس الیون کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی فائنل میں ڈوڈہ ایف سی نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے گلشن سوکر کو 2 کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا،

ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سیف اللہ بلیدی نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ونرز اپ جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی گلشن سوکر ٹیم کے کپتان کو رنرز اپ ٹرافی دی اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ڈوڈہ ایف سے کے عبید، بہترین گول کیپر ڈوڈہ ایف سی کے ہی مسرت جبکہ گلشن سوکر کے عاشر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادی گول اسکور کرنے والے کھلاڑی قرار پائے۔

error: Content is protected !!