بابر اعظم فوٹو گرافر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شائقین نے سنچریاں بناتے ہوئے تو اکثر دیکھا ہی ہے لیکن اب بابر بیٹسمین کے ساتھ ساتھ ایک فوٹو گرافر بھی بن گئے ہیں۔منگل کے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ آئی سی سی اکیڈمی گرانڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں مصروف تھا کہ کپتان بابر اعظم کیمرا اٹھائے فوٹوگرافر بنے اپنے ساتھیوں کی تصاویر لیتے نظر آئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم کی جانب سے لی گئی تصاویر کو اپ لوڈ کیا اور شائقین سے بابر کی فوٹوگرافی اسکلز کو ریٹ کرنے کا کہا۔ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور محمد نواز کے ساتھ ساتھ محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور حیدر علی نے شرکت کی۔

تعارف: newseditor