،دو لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی اس چمپئن شپ میںانڈر8سے انڈر18تک کے کھلاڑی حصہ لینگے جبکہ 35سال اور ویٹرن کے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئینگے،انٹری کی آخری تاریخ 22اکتوبر مقررکی گئی ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحت عباس ہونگے،جبکہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر،صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس حامد علی بھی موجود ہونگے۔صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیازخلیل نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شاہی باغ پشاور کے پاکستان ٹینس کلب میں 23تا30اکتوبر منعقدہ رومان گل ٹینس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواسمیت پاکستان واپڈا،پی اے ایف،ایس این جی پی ایل کے کھلاڑی بھی شریک ہونگے
ایونٹ میں انڈر8سنگز،انڈر10،سنگلز،انڈر14سنگلز،انڈر18سنگلز،مینزسنگلز اور مینزڈبلز کے مقابلے ہونگے،جبکہ انڈر35سے زائد کے ڈبلزاورانڈر40کے کھلاڑی بھی ڈبلزایونٹ میںشریک ہونگے۔انہوںنے کہاکہ مینزسنگل کے دفاعی چمپئن عقیل خان ہونگے،انڈر18کے کاشان عمر،انڈر14کے حمزہ رومان اپنے اعزازکا دفاع کرینگے۔انہوںنے کہاکہ 23اکتوبر کو منعقدہ افتتاحی تقریب چار بجے شاہی باغ کے پاکستان ٹینس کلب منعقد ہوگی،جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس کرینگے۔