ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جاری ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دیر لوئر میں جاری 54 ملین روپے لاگت کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ انجینئر پارس احمد ، انجینئر عمر شہزاد ، ڈی ایس او ابرار خان بھی موجود تھے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے خادگزئی پلے گرائونڈ کا دورہ کیا جس پر سات ملین روپے کی لاگت آئی گی اس میں سے 4.3 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں منصوبہ جلد مکمل ہوگا ، رکن صوبائی اسمبلی ہمایون خان نے پراجیکٹ ٹیم اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا ٹیم نے ٹنڈو ڈاگ پلے گرائونڈ ، شاہ عالم بابا اور تیز گرام پلے گرائونڈ کا بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو حکام بھی تھے
لوئر دیر میں جاری منصوبوں میں ورسک پلے گرائونڈ کی تزئین وآرائش ، ڈریسنگ روم وغیرہ کی تعمیر جاری ہے ، جی جی سی ایم ایچ ایس تیمر گرہ میں بیڈمنٹن کورٹس، شاہ گئی جی جی ایچ ایس ایس میں کرکٹ پچ وغیرہ کی تعمیر ، تنڈو ڈاگ پلے گرائونڈ کا شاہ عالم بابا پلے گرائونڈ ، تیز گرام پلے گرائونڈ ، تریونا پلے گرائونڈ ، مایار گنڈیری پلے گرائونڈ ، مایار گمبیر میں بیڈمنٹن ہال ، گدر میں پلے گرائونڈ اور سدو دیر لوئر میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کے منصوبے جاری ہیں جن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔