گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شہیدثاقب غنی رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شہیدثاقب غنی رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، فائنل میں ٹائیگرز نے ہاکس ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی مہمان خصوصی احمد شہاب پرنسپل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرا ہ عبداللہ خان وائس پرنسپل ، سعید الرحمان ایس پی ٹی ، ریاض خان لیکچرر ، ارشاد خان ، جاوید خان، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، ٹیکنیکل آفیشلز اعجاز محمد ، اقبال حسین ، عزیر محمد ، ارشد علی اور اشرف خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پروگرام کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شہید ثاقب غنی میں رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہاکس نے اسٹائلنز کو تین صفر سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں ٹائیگرز نے لائنز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاجبکہ لائنز نے اسٹائلنز کوہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آخر میں میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor