ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان آج جنوبی افریقہ کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے ٹاکرے سے پہلے پاکستان ٹیم کی دبئی میں تیاریاں جاری ہیں۔ قومی ٹیم آج ابوظبی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔وارم اپ میچ میں پاکستان نے سینئر اور تجربے کار کھلاڑیوں کو کھلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ چوبیس اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

error: Content is protected !!